بجلی کی بچت کیلئے آئندہ چند روز میں مزید ایک کروڑ بیس لاکھ انرجی سیور تقسیم کئے جائینگے

گھریلو صارفین میں ایک کروڑ اسی لاکھ انرجی سیور تقسیم کئے گئے
01 جون 2014 (12:01)
0

توانائی کی بچت کیلئے بجلی کے بل ادا کرنے والے گھریلو صارفین میں ایک کروڑ اسی لاکھ انرجی سیور تقسیم کئے گئے ہیں جس سے قومی گرڈ میں بجلی کی طلب میں ایک ہزار میگاواٹ کی کمی ہوگی ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے صارفین کوتین کروڑ انرجی سیور فراہم کرنے کا ایک قومی پروگرام شرو ع کیا ہے جس کے تحت دو عام بلبوں کے بدلے دو انرجی سیور فراہم کئے جائینگے ۔
بجلی کی بچت کیلئے آئندہ چند روز میں مزید ایک کروڑ بیس لاکھ انرجی سیور تقسیم کئے جائینگے ۔