احسن اقبال نے کہاکہ چین کے تعاون سے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کیلئے آئندہ بجٹ میں بھاری رقم مختص کی جائے گی

حکومت توانائی،صحت کے شعبوں کیلئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے:احسن
01 جون 2014 (11:57)
0

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت توانائی ' صحت ' تعلیم اور مواصلات کے شعبوں کی ترقی کیلئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ لوگوں کامعیاری زندگی بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ چین کے تعاون سے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کیلئے آئندہ بجٹ میں بھاری رقم مختص کی جائے گی۔