وزیر تجارت نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے

حکومت تجارتی شعبہ میں بہتری لانے کیلئے پرعزم ہے:دستگیر
01 جون 2014 (10:23)
0

وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت تجارتی شعبہ میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے کیلئے بجلی کی پیداوار کے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تجارتی پالیسی کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔