راملہ میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ حکومت ٹیکنو کریٹس اور آزاد ارکان پر مشتمل ہوگی۔

متحدہ حکومت کا اعلان پیر کو کیا جائیگا:عباس
01 جون 2014 (10:27)
0

فلسطینی صدر محمود عبّاس نے کہا ہے کہ فتح اور حماس کی متحدہ حکومت کا اعلان پیر کو کیا جائیگا۔ راملہ میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ حکومت ٹیکنو کریٹس اور آزاد ارکان پر مشتمل ہوگی۔
اس اقدام سے فریقین کے درمیان گذشتہ مہینے طے پانے والا معاہدہ مکمل ہوجائیگا۔