محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔

موسم خشک رہنے کا امکان
01 جون 2014 (21:57)
0

محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، گرم جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ،حیدرآبادڈویژن کشمیر اورگلگت بلتستان میں چندمقاما ت پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش کی پشین گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔
ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں47، سبی، داد و ،پڈعیدن 46، جبکہ شہیدبینظیر آباد،موہنجوڈارومیں 45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔