اُنہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

بجٹ میں بجلی منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی جائیگی:خواجہ
01 جون 2014 (20:26)
0

پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بجلی کے منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی جائے گی تاکہ بجلی کے بحران پر قابو پایاجاسکے ۔
اُنہوں نے سیالکوٹ میں ریڈیوپاکستان کے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں صنعتی یونٹس پوری پیداوار دے رہے ہیں ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ قلیل ، درمیانی اور طویل مدتی منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں حکومت کے مقررکردہ اہداف پورے کئے جاسکیں ۔