وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

دھرنے ،احتجاج ملکی ترقی کیلئے کام سے نہیں روک سکتے:شہباز شریف
01 جون 2014 (18:42)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے ۔
اُنہوں نے اتوار کے روز لاہور میں صحافیوں ، کالم نگاروں اور دانشوروں کے ایک نمائندہ وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور وہ عوام کی خدمت کا مشن ہر قیمت پر جاری رکھے گی ۔
اُنہوں نے کہا کوئی دھرنا یا احتجاج اُنہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔
شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے لاہور ، کراچی موٹروے کیلئے پچپن ارب روپے ،دیامر بھاشا ڈیم کیلئے تیس ارب روپے مختص کئے ہیں ۔
ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی کے منصوبے پر کام کرنے والے ایک چینی وفد سے باتیں کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ حکومت جلد از جلد توانائی بحران کو حل کرناچاہتی ہے ۔
اُنہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ نون نے پاک چین دوستی کو اقتصادی شراکت داری میں بدل دیاہے ۔