وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے

ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی ہے:شہباز
01 جون 2014 (11:38)
0

وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی دھرنا یا احتجاجی مظاہرہ حکومت کو عوام کی خوشحالی اورترقی کے کاموں سے روک نہیں سکتا۔ آج (اتوار) لاہور میں صحافیوں ' کالم نگاروں اوردانشوروں کے نمائندہ وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور وہ عوام کی خدمت کا مشن ہرقیمت پر جاری رکھے گی۔

 

وزیراعلی نے کہاکہ وفاقی حکومت نے لاہور'کراچی موٹر وے کیلئے پچپن ارب روپے اور دیامربھاشا اورداسوڈیموں کیلئے تیس ارب روپے مختص کئے ہیں۔  شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بڑھا ہے اوراس وجہ سے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی ہے ۔