خیبرپختونخوا اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے چھ ہزار سے زائد پوسٹ گریجویٹ طلبہ شامل ہیں ۔

وزیراعظم فیس واپسی سکیم، پیر کو پشاور میں باضابطہ آغاز ہوگا
01 جون 2014 (18:20)
0

پسماندہ علاقوں کے طلباء کیلئے وزیراعظم کی فیس واپسی سکیم کا پیر کو پشاور میں باضابطہ طور پر آغاز کیاجائے گا۔
یہ فیصلہ اتوار کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن 'مریم نوازشریف کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیاگیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے طلبہ میں جو سرکاری شعبے کی مستند یونیورسٹیوں سے ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم ایس ، ایم فل یا پی ایچ ڈی کررہے ہیں ۔ کُل تعلیمی اخراجات کی سو فیصد واپسی کے چیک تقسیم کئے جائیں گے ۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ سکیم سے پسمانہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے کُل تیس ہزار پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو فائدہ پہنچے گا جن میں سے خیبرپختونخوا اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے چھ ہزار سے زائد پوسٹ گریجویٹ طلبہ شامل ہیں ۔
اجلاس میں جنوبی پنجاب ، اندرون سندھ ، آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے سو فیصد تعلیمی اخراجات بھی اس مہینے کے آخر تک واپس کرنے کی منظوری دی گئی ۔