عبدالولی ، شیر محمد اور ظہور احمدموقع پر جاں بحق ہو گئے

کوئٹہ :تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق
01 جون 2014 (22:00)
0

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں تیز رفتار بس الٹنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ 4خواتین سمیت 18افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے کے نتیجے میں 3افراد عبدالولی ، شیر محمد اور ظہور احمد جاں بحق جبکہ 18افراد نصراللہ ،محمد ظریف ،محمد عثمان، یاسین، سہیل احمد، منظور، حفیظ، رمضان، عزیز اللہ، آصف سجاد، محمد حسین، عبدالعزیز احمد، سمیع اللہ خواتین میں آمنہ بی بی، لعل بی بی، نادیہ بی بی، بھاگ وتی زخمی ہو گئے۔
پولیس نے نعشوں و زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔