اُنہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یونیورسٹیوں کی مجموعی کارکردگی کی نگرانی کیلئے ایک نیا طریقہ کار وضع کیاجارہاہے ۔

معیاری تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دیں گے:چودھری سرور
01 جون 2014 (19:54)
0

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ حکومت 'سرکاری اور نجی شعبوں کی یونیورسٹیوں میںمعیاری تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی ۔
اُنہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یونیورسٹیوں کی مجموعی کارکردگی کی نگرانی کیلئے ایک نیا طریقہ کار وضع کیاجارہاہے ۔
گورنر نے کہا صوبے میں سرکاری شعبے میں چوبیس اور نجی شعبے میں بائیس یونیورسٹیاں مختلف تدریسی شعبوں میں تعلیم دے رہی ہیں ۔