انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کی طرف سے شروع کیاجانے والا ترقیاتی عمل روکنے کیلئے احتجاجی مظاہرے کررہی ہے ۔

عمران خان حکومت اور فوج میں اختلاف پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں:عابد شیر
01 جون 2014 (18:47)
0

پانی اور بجلی کے وزیرمملکت عابد شیر علی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر الزام لگایاہے کہ وہ حکومت اور فوج کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے اتوار کے روز فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف مسلم لیگ کی حکومت کی طرف سے شروع کیاجانے والا ترقیاتی عمل روکنے کیلئے احتجاجی مظاہرے کررہی ہے ۔
اُنہوںنے کہاکہ کسی کوبھی ملک میں ترقی' خوشحالی اورامن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
عابد شیر علی نے کہاکہ حکومت'ملک کی داخلی سیکورٹی کو مستحکم بنانے کیلئے ہرضروری اقدام کرے گی۔