روس کا قطر اور دیگر عرب ریاستوں کے درمیان تنازعہ سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور
01 جولائی 2017 (22:11)
0

روس نے قطر اور دیگر عرب کے ">ریاستوں کے درمیان تنازعہ سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے ۔یہ بات روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہی۔
روسی ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اپنے ممالک کے درمیان توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل صدر ولادی میر پیوٹن نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کے ساتھ ٹیلی فون پر قطر کے تنازعے پر بات چیت کی۔