روس کے سیکورٹی ادارے بہت بڑے سائبر حملے میں ملوث ہیں:یوکراین
01 جولائی 2017 (22:07)
0

یوکرین نے کہا ہے کہ روس کے سیکورٹی ادارے بہت بڑے سائبر حملے میں ملوث ہیں جن کی وجہ سے دنیا بھر میں کمپیوٹرز بند ہوگئے۔
یوکرین کے سیکورٹی ادارے ایس بی یو نے ایک بیان میں کہا کہ کرپٹ سافٹ ویئر اور یوکرین کے بنیادی ڈھانچے پر گزشتہ حملوں میں مماثلت سے ظاہرہوتا ہے کہ روس کے سیکورٹی اداروں نے حملے میں حصہ لیا۔
یوکرین حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک تھا ۔ ان حملوں سے سرکاری اداروں، توانائی کمپنیوں اور بینکوں کی مشینوں کے کمپیوٹرز عارضی طور پر بند ہو گئے تھے۔