واپڈ ا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے آج تربیلاڈیم کے توسیع منصوبے کے مقام کا دورہ کیا.

اگلے سال تک تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 1410 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی
01 جولائی 2017 (22:04)
0

واپڈ ا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نےہفتے کے روز تربیلاڈیم کے توسیع منصوبے کے مقام کا دورہ کیا۔منصوبے کے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز نے چیئرمین کو بریفنگ دی۔
ڈیم کی توسیع کے بعد بجلی گھر کی پیداواری صلاحیت 1410 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔یہ منصوبہ اگلے سال مکمل ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ بجلی گھر کی موجودہ پیداواری صلاحیت 3 ہزار 4 سو اٹھہترمیگاواٹ ہے جو اس منصوبے کی تکمیل کے بعد 4 ہزار8 سو اٹھاسی میگاواٹ ہو جائے گی۔