file photo

پارا چنار واقعے نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے:پیر امین الحسنات شاہ
01 جولائی 2017 (20:37)
0

مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ پارا چنار واقعے نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز راولپنڈی میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام شہدائے پارا چنار کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔