file photo

حکومت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہی ہے: سائرہ
01 جولائی 2017 (20:11)
0

صحت کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے شروع کررہی ہے۔
انہوں نے حافظ آباد میں مختلف جاری اسکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو مختلف سہولتیں فراہم کرنے کے تمام وعدے پورے کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پولیو پر قابو پانے میں نمایاں کا میابی حاصل کی ہے اور وہ ملک سے تمام مہلک بیماریوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔