file photo

پنجاب حکومت کی دیہی علاقوں میں 7ہزار کلومیٹر طویل پختہ سڑکوں کی تعمیر
01 جولائی 2017 (19:28)
0

پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہی علاقوں میں تقریباً سات ہزار کلومیٹر طویل پختہ سڑکیں تعمیر کی ہیںجس سے زرعی شعبے کے فروغ میں مدد ملے گی۔یہ بات پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنمائوں اور ارکان پارلیمنٹ نے آج لاہور میں ایک انٹرویو میں کہی۔
قومی اسمبلی کے رکن سردار اویس لغاری نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی سڑکوں کا پروگرام ایک منفرد اور جدید اقدام ہے جو دیہی آبادی کا طرز زندگی تبدیل کرنے میں مدد دے گا۔
رکن صوبائی اسمبلی رانا محمود الحسن نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر پر اب تک سڑسٹھ ارب روپے سے زائد خرچ کئے ہیں۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا کہ اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جنوبی پنجاب کے لوگوں کیلئے محبت کی علامت ہے۔