یمن ، فوج کے ساتھ جھڑپوں میں14حوثی باغی ہلاک
01 جولائی 2017 (19:22)
0

یمن کے مغربی علاقوں میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں چودہ حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج کے ایک بیان کے مطابق فوج نے مغربی صوبےHajjah کے علاقے Midi میں فوجی چوکیوں پر حوثی باغیوں کے کئی حملے پسپا کردیئے۔
اقوام متحدہ کے حکام نے بتایا کہ جنگ میں دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کشیدگی کے باعث ملک کی گیارہ فیصد سے زائد آبادی بے گھر ہوگئی ہے۔

ادھر عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ شام میں ہیضے کی وباء کے باعث اپریل سے اب تک کم ازکم پندرہ سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وبائی مرض سے ملک کے اکیس صوبے متاثر ہوئے ہیں۔