file photo

قومی معیشت کے استحکام کیلئے اجتماعی کوششیں کی جارہی ہیں:محمد زبیر
01 جولائی 2017 (19:19)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ قومی معیشت کے استحکام کیلئے اجتماعی کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے ہفتے کے روز گورنر ہائوس کراچی میں سینیٹر عبدالحسیب خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن قائم رکھنا اور عوام کو بنیادی ڈھانچے کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم جلد کراچی کےصنعتی بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔