صدر نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان کی کرکٹ کا شاندار اور سنہری دور بحال ہورہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکی صدر ممنون حسین سے ملاقات
01 جولائی 2017 (19:11)
0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نےہفتے کے روزکراچی میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔
صدر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تاریخی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے یہ کامیابی سخت محنت اور اچھی تیاری کی وجہ سے حاصل کی ہے۔
صدر نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان کی کرکٹ کا شاندار اور سنہری دور بحال ہورہا ہے۔