سردار مسعود خان نے کشمیر کے نصب العین کیلئے پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم کی غیر متزلزل حمایت کی تعریف کی۔

برطانیہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے: سردار مسعود
01 جولائی 2017 (17:33)
0

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے ہفتے کے روز مانچسٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ سے کہا کہ وہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی ادارے کو مزید موثر اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔اس سے پہلے آزاد کشمیر کے صدر نے بریڈ فورڈ میں دارالعوام کے نئے منتخب ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کیلئے اپنی آواز اٹھائیں۔
سردار مسعود خان نے کشمیر کے نصب العین کیلئے پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم کی غیر متزلزل حمایت کی تعریف کی۔