وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

file photo

تاریخی ترقیاتی بجٹ سے صوبے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا:شہباز شریف
01 جولائی 2017 (17:25)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ تاریخی ترقیاتی بجٹ سے صوبے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کیلئے 345 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیور تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں پانچ لاکھ طالبات کو تعلیم دی جارہی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے اب تک 25 لاکھ مستحق طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی ہے۔