افغان وزارت داخلہ کے مطابق صوبہ وردک میں جھڑپوں کے دوران طالبان کا شیڈو ضلعی سربراہ ملا بشیر بھی ہلاک ہوگیا۔

مشرقی افغانستان میں سرکاری فوج کے حملے، 13 شدت پسند ہلاک
01 جولائی 2017 (15:47)
0

افغانستان کے مشرقی حصوں میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے دولت اسلامیہ کے پانچ جنگجوئوں سمیت کم سے کم تیرہ عسکریت پسندہلاک ہوگئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ مشرقی صوبے وردک میں جھڑپوں کے دوران طالبان کے شیڈو ضلعی سربراہ ملا بشیر بھی ہلاک ہوگیا۔