وزیر اعلیٰ پنجاب نے کوآپریٹو اداروں پرزوردیا کہ وہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے شفاف پالیسیوں کے ذریعے اپنی کارکردگی کو بہتر کریں ۔

صوبائی حکومت نے کوآپریٹو اداروں کی بحالی کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے ہیں:شہبازشریف
01 جولائی 2017 (15:39)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کوآپریٹو اداروں کی بحالی کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے ہیں ۔کوآپیریٹو اداروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوںنے کوآپریٹو اداروں پرزوردیا کہ وہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے شفاف پالیسیوں کے ذریعے اپنی کارکردگی کو بہتر کریں ۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے پورے صوبے میں پنجاب کے صوبائی کوآپیریٹو بنک کی تنظیم نو کوآپریٹو ہاوسنگ سکیموں میں پلاٹوں کے بائیو میٹرک کے ذریعے انتقال کوآپیریٹو سوسائٹیوں کی کمپیوٹرائزیشن جیسے اقدامات کیے ہیں ۔