قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے کہا ہے کہگزشتہ تین سال کے دوران احتساب بیورو نے بدعنوان عناصر کے خلاف 150سے زائد ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں۔

نیب ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے:قمرزمان چوہدری
01 جولائی 2017 (15:28)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ ادارہ شفافیت یقینی بنانے اور ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔آج اسلام آبادمیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین سال کے دوران احتساب بیورو نے بدعنوان عناصر کے خلاف ڈیڑھ سو سے زائد ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں جبکہ 45 ارب روپے کی وصولی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شکایات ، انکوائریوں اورتحقیقات کی شرح 2015، تا2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا دوگنا ہے ۔
چیئرمین نے کہاکہ نیب نے اعلی نگران افسروں کے تجربات سے استفادہ کرنے کے پیش نظر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کانیا نظام بھی متعارف کرایا ہے ۔