زرعی اراضی کی آبپاشی کیلئے پانی کی زیادہ سے زیادہ استعمال کے مقصد کیلئے نئے صوبائی بجٹ میں 40ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

سندھ حکومت کے آبپاشی کے نظام کو موثربنانے کے لئے اقدامات
01 جولائی 2017 (15:05)
0

سندھ حکومت نے زرعی اراضی کی آبپاشی کیلئے پانی کی زیادہ سے زیادہ استعمال کی خاطر صوبے میں آبپاشی کے نظام کو مزید موثر بنارہی ہے ۔ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے الطاف پیروزادو نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے نئے صوبائی بجٹ میں 40ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ صوبے میں بڑی نہروں کی مرمت پر 15 ارب روپے لاگت آئے گی ۔
ادھر صوبے میں عالمی بینک کے تعاون سے پشتوں کومضبوط کرنے اور چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے ۔