دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی سے متعلق 21مئی 2008ء کو طے پانے والے معاہدے کے تحت کیاگیا ۔

file photo

پاکستان نے 546 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی
01 جولائی 2017 (14:49)
0

پاکستان نے 546 بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے ۔دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی سے متعلق 21مئی 2008ء کو طے پانے والے معاہدے کے تحت کیاگیا ۔معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو سال میں دوباریکم جنوری اوریکم جولائی کو ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرناہوتاہے ۔

بھارتی حکومت بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرے گی ۔