صد ر، وزیراعظم، وزیر اطلاعات ونشریات اورگورنرخیبرپختونخوا نے تحریک پاکستان کے بزرگ کارکن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔

 ممتاز صحافی شریف فاروق طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
01 جولائی 2017 (14:29)
0

تحریک پاکستان کے بزرگ کارکن اور صحافی شریف فاروق طویل علالت کے بعد آج صبح پشاور میں انتقال کرگئے ۔انہوں نے تحریک پاکستان پرمتعدد کتابیں تصنیف کیں ۔صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے ممتاز صحافی شریف فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ۔اپنے بیانات میں انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو سراہا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔
اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب اورخیبرپختونخوا کے گورنر ظفراقبال جھگڑا نے شریف فاروق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔