مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، گزشتہ ماہ37 کشمیریوں کو شہید کردیا
01 جولائی 2017 (13:39)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ کے دوران دو نوجوان لڑکوں سمیت 37 کشمیریوں کو شہید کیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چھ نوجوانوں کوفرضی جھڑپوں میں شہیدکیاگیا۔
اس عرصے کے دوران بھارتی فوج اور پولیس کی طرف سے پرامن مظاہرین پرفائرنگ ، چھروں والی بندوق اور آنسو گیس کے استعمال کے نتیجے میں سات سو پچھہتر افراد زخمی بھی ہوئے۔
حریت رہنمائوں ، کارکنوں اور نوجوانوں سمیت ایک سوچھیانوے افراد کو گرفتاربھی کیاگیا ۔
ادھر مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج پرامن مظاہرین پر بھارتی فوج کی اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دوشہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ضلع کے علاقے دیالگام میں بھارتی فوج کی جانب سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کئے جانے کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا۔