اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ترجمان نے خلیجی ریاستوں پرزوردیا کہ وہ اپنے اختلافات کوایسے مناسب انداز میں حل کریں جس سے خود ان کے اور دوسروں کے حقوق متاثر نہ ہوں ۔

رعدالحسین کاخلیجی ریاستوں کے درمیان سفارتی تنازع کے پرامن حل کیلئے اپیل کا اعادہ
01 جولائی 2017 (13:26)
0

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ زیدرعدالحسین نے خلیجی ریاستوں کے درمیان سفارتی تنازعے کے پرامن حل کیلئے اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے ۔جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے خلیجی ریاستوں پرزوردیا کہ وہ اپنے اختلافات کوایسے مناسب انداز میں حل کریں جس سے خود ان کے اور دوسروں کے حقوق متاثر نہ ہوں ۔

ترجمان نے الجزیرہ ٹی وی کی بندش کے مطالبے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کے حق پر ناقابل قبول حملہ قراردیا ۔