مقبوضہ کشمیر :پرامن مظاہرین پر بھارتی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے دوشہری شہید ،متعدد زخمی
01 جولائی 2017 (13:06)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دوشہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ضلع کے علاقے دیالگام میں آج بھارتی فوج کی جانب سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کئے جانے کے خلاف لوگ احتجاج کررہے تھے۔ بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پرفائرنگ کی گئی اور چھرے والی بندوق اور آنسو گیس کا استعمال کیاگیا ۔

ادھر ضلع دیالگام میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو موبائل انٹرنیٹ سروس سے محروم کردیا ہے اورضلع بھر میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ طلبہ کو خاتون کی شہادت کے واقعے کے خلاف مظاہروں سے روکا جاسکے ۔