چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ چین کی مرکزی حکومت اور ہانگ کانگ کے رہنمائوں کو اختیارات کو درپیش چیلنجرکو برداشت نہیں کیاجائے گا ۔

ہانگ کانگ میں چینی خودمختاری کے خلاف کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائیگی:چین
01 جولائی 2017 (12:38)
0

چین نے کہاہے کہ ہانگ کانگ میں چینی خودمختاری اور استحکام کے خلاف کسی سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔برطانیہ سے حوالگی کے بعد شیر کے نیم خودمختار چینی علاقہ بنانے کی 20سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ چین کی مرکزی حکومت اور ہانگ کانگ کے رہنمائوں کو اختیارات کو درپیش چیلنجرکو برداشت نہیں کیاجائے گا ۔

صدر شی جی ینگ نے کہاکہ برطانیہ کے ساتھ 1980ء میں ہونے والے مذاکرات میں چین نے یہ بات دو ٹوک انداز واضح کیا تھا کہ خودمختاری پرکوئی بات چیت نہیں ہوگی ۔
اس سے پہلے بیجنگ میں ایک پیغام میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان LU KANG نے کہاکہ ہانگ کانگ چین کا مکمل داخلی معاملہ ہے ۔