اطلاعات و نشریات کی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم صحتمندانہ اور مثبت سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے خواہاں ہیں۔

File photo

حکومت کھیلوں کےکلچر کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے:مریم اورنگزیب
01 جولائی 2017 (09:47)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے کلچر کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔پی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے دنیا میں امن، ہم آہنگی اور محبت بڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صحتمندانہ اور مثبت سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے خواہاں ہیں۔وزیر مملکت نے میڈیا پر زوردیا کہ وہ کھیلوں میں با صلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش میں مدد دے۔