File photo

رجب طیب اردوان اور ڈونلڈٹرمپ کی خلیجی تنازعے پر بات چیت
01 جولائی 2017 (09:16)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر اور دوسرے خلیجی ممالک کے درمیان تنازعے کے تصفیے کے بارے میں ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

ترکی کی ایک نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کی خاطر جاری کشیدگی میں کمی کی جانی چاہیے۔
دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔