اعصام الحق اور ان کے ساتھی کھلاڑی نے ورلڈ گراس کورٹ ٹینس چمپئن شپ جیت لی
01 جولائی 2017 (09:08)
0

پاکستان کے ٹینس کے معروف کھلاڑی اعصام الحق اور ان کے ساتھی کھلاڑی سویڈن کےRobert Lindstedt نے انطالیہ میں ATP ورلڈ گراس کورٹ ٹینس چمپئن شپ جیت لی ہے۔

دونوں ٹاپ سیڈز نے فائنل میں اس وقت 7-5 اور4-1 سے برتری حاصل کرلی جب ان کے مد مقابل سیکنڈ سیڈزOliver Marach اورMate Pavic میچ سے دستبردار ہوگئے۔
رواں سال کے دوران پاکستان اور سویڈن کے کھلاڑیوں کی جوڑی کایہ پہلا اور اعصام الحق کا تیسرا اعزازہے۔