موصل میں لوگوں کی زندگیوں کو سنگین خطرہ لاحق ہے:اقوام متحدہ
01 جولائی 2017 (07:25)
0

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں شدید لڑائی سے بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔  اقوام متحدہ کی رپور ٹ کے مطابق شہر اورنواحی علاقوں میں فائرنگ اور دھماکوں کی گونج سے لوگ خوف کے مارے چھپتے پھررہے ہیں۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ علاقے میں ان شہریوں کے لئے بنیادی ضروریات زندگی اور پینے کے پانی کی فراہمی بھی انتہائی کم ہوگئی ہے جنہیں انتہا پسندوں نے انسانی ڈھا ل کے طور پر یرغمال بنا رکھا ہے۔
ادھر قدیم شہرموصل سے ہزاروں شہری محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں جہاں سرکاری فوج دولت اسلامیہ گروپ کے بعض آخری ٹھکانوں کا صفایا کرنے میںمصروف ہے۔