File photo

مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف پرامن احتجاج
01 جولائی 2017 (07:20)
0

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی پابندی کی پرواکئے بغیر لوگوں نے حریت رہنمائوں، کارکنوں اور نوجوانوں کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ کی تازہ لہر کے خلاف گزشتہ روز بھارت مخالف پرامن احتجاج کیا۔

احتجاجی مظاہروں کی اپیل مشترکہ مزاحمتی قیادت اوریونائٹیڈ جہاد کونسل نے کی تھی۔
مظاہروں کا مقصد امریکی انتظامیہ کے بلا جواز فیصلے کے خلاف بھی احتجاج ریکارڈ کرانا تھا جس نے بھارتی حکومت کی خوشنودی کیلئے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کودہشت گرد قرار دیا ہے۔
بھارتی فوج نے احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے، کٹھ پتلی حکام نے سری نگر میں لوگوں کو نماز جمعہ کے اجتماع کی اجازت بھی نہیں دی۔