File photo

شمالی کوریا کیخلاف عائد پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے:ٹرمپ
01 جولائی 2017 (06:57)
0

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے علاقائی طاقتوں پر زوردیا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف عائد پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے یہ مطالبہ واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے صدر Moon Jae in کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری ایک بیان میں کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر زوردیا کہ وہ اپنا ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام بند کردے۔
دونوں رہنمائوں نے کہا کہ اگر شمالی کوریا اپنا ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام ترک کردے تو وہ اس کے ساتھ ازسر نو بات چیت کے لئے تیار ہیں۔