File photo

اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے:حفیظ
01 جولائی 2017 (06:50)
0

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اورعلاقے میں سیاحت کوفروغ ملے گا۔

ایک نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے ، ہوٹلوں ،صحت اوردیگر سہولیات کی فراہمی سے علاقے کے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ انجینئرنگ اور میڈیکل کالج کے علاوہ گلگت بلتستان کے طلباء کی سہولت کے لئے دو یونیورسٹیاں بھی قائم کی جائیں گی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ داسو سمیت بجلی کے دیگرمنصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔