File photo

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری ہے:سرتاج
01 جولائی 2017 (06:41)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے کا عہدختم ہونے سے خطے میں قیام امن کی کوششوں پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف بدھ کو تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔