File photo

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان میں داعش کی موجودگی کی تردید
01 جولائی 2017 (06:28)
0

فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان میں داعش کی موجودگی کی تردید کی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد کی سکیورٹی کا نظم و نسق بہتر بنایا جارہا ہے اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے افغان حکام کے ساتھ تعاون میں اضافہ کیا جارہا ہے۔