File photo

وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
01 جولائی 2017 (06:24)
0

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کی ترقی سے متعلقہ امور پر غور کیاگیا۔
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے علاقے کے بجٹ میں اضافے کے علاوہ سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر رقم کی منظوری پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
حفیظ الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم اس مہینے کی بیس تاریخ کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور گلگت سکردو روڈ توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔