ترجمان نے کہا کہ حکومتی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال اور قومی معیشت میں بہتری آئی۔

File Photo

حکومت نے گزشتہ سال بہت سی کامیابیاں حاصل کیں:مصدق ملک
01 جنوری 2017 (22:38)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ حکومت نے گزشتہ سال کے دوران بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال اور قومی معیشت میں بہتری آئی ہے اور لوڈشیڈنگ بڑی حد تک کم ہوئی ہے۔
مصدق ملک نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نئے سال میں پورے خطے خاص طور پر پاکستان میں بڑی تبدیلیاں لائے گا۔