چیف جسٹس کی تعیناتی خالصتاً سنیارٹی،میرٹ پر عمل میں آئی:خواجہ آصف
01 جنوری 2017 (21:48)
0

پانی و بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی خالصتاً سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے جسے بعض عناصر متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کی بطور چیف جسٹس تعیناتی میرٹ کی بنیاد اور آئین کے آرٹیکل 175-A(3)کے تحت عمل میں آئی ہے جس کے تحت سینئر ترین جج کو چیف جسٹس پاکستان تعینات کیا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بعض عناصر نے سوشل میڈیا پر منفی مہم شروع کر رکھی ہے اور وہ باوقار قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔