ترک صدر نے کہا کہ ایک قوم کی حیثیت سے ہم دہشتگرد گروپوں اور ان کے معاشی سیاسی اور سماجی آلہ کاروں کے خلاف ان کے خاتمے تک لڑیں گے۔

اردوان کا دہشت گردوں اور ان کے آلہ کاروں کے خاتمے کا عزم
01 جنوری 2017 (20:49)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی دہشتگرد گروپوں اور ان کے آلہ کاروں کے ہرطرح کے حملوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گا اور ان کا خاتمہ کردے گا۔
صد راردوان نے ایک بیان میں کہا کہ ایک قوم کی حیثیت سے ہم دہشتگرد گروپوں اور ان کے معاشی سیاسی اور سماجی آلہ کاروں کے خلاف ان کے خاتمے تک لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد شہریوں کو ہدف بنا کر ہمارے ملک میں انتشار پیدا کررہے ہیں اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم ہم انہیں اپنی سرزمین پر یہ گھنائونا کھیل ہرگز نہیں کھیلنے دیں گے۔