مشیر خارجہ نے کہا کہ ترکی اس چیلنج کا سامنا کررہا ہے اور پاکستان کو اس کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے۔

پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ترکی کیساتھ ہے:سرتاج
01 جنوری 2017 (20:38)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ترکی اس چیلنج پر قابو پالے گا۔
ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی اس چیلنج کا سامنا کررہا ہے اور پاکستان کو اس کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے۔
سرتاج عزیز نے شام کے شہر حلب میں جنگ بندی کیلئے ترکی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ بندی کے خلاف قوتیں امن عمل کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔