File Photo

وزیر داخلہ کا مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی خاتون کی قید کا نوٹس
01 جنوری 2017 (20:19)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے مقبوضہ کشمیر میں سفری دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث جیل میں قید روبینہ نامی ایک پاکستانی خاتون کا نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے نادرا کے چیئرمین اور ڈائریکٹر پاسپورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ خاتون کی دستاویزات کی فوری تصدیق کریں اور اگر وہ پاکستانی ہے تو اس کو دفتر خارجہ کی مدد سے فوری طور پر پاکستان واپس لایاجائے۔
جموں وکشمیر ہائیکورٹ نے روبینہ کو پاکستان بھیجنے کا حکم دیا تھا تاہم بھارتی حکام نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے روبینہ کے پاکستانی ہونے کی تصدیق نہیں کی ۔ اس لئے اسے پاکستان نہیں بھیجا جاسکتا۔
روبینہ چار سال قبل اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ علاج کیلئے وہاں گئی تھی۔