ترجمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کا مقصد دراصل پاکستان میںاپنی تخریبی سرگرمیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

بھارتی دہشت گردی کے مزید ثبوت جلد اقوام متحدہ، عالمی برادری کو فراہم کئے جائینگے:پاکستان
01 جنوری 2017 (20:13)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کا مقصد دراصل پاکستان میںاپنی تخریبی سرگرمیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی1267 پابندیوں کی کمیٹی میں بھارتی تحریک کی ناکامی سے متعلق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بے بنیاد الزام تراشی کی کوئی حقیقت نہیں اور اس کا مقصد محض اپنا متعصبانہ اور تنگ نظر قومی ایجنڈا آگے بڑھانا تھا۔
نفیس زکریا نے کہاکہ پاکستان بھارت کی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی سے براہ راست متاثرہ ملک ہے اور''را'' کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے اعتراف سے یہ حقیقت ثابت ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے مزید ثبوت بھی اقوام متحدہ اورعالمی برادری کو فراہم کئے جائیں گے۔
ترجمان نے دہشت گردی کے خاتمے کی اجتماعی کوششوں میں عالمی برادری سے قریبی تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف عالمی کوششوں کوکامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں۔