وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2017 ملکی ترقی اور خوشحالی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا۔

ترقی وخوشحالی کا سفر نئے سال میں بھی تیز رفتاری سے جاری رہے گا:شہبازشریف
01 جنوری 2017 (19:58)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی وخوشحالی کا سفر نئے سال میں بھی تیز رفتاری سے جاری رہے گا۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز لاہور میں مسلم لیگ نون کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ 2017 ملکی ترقی اور خوشحالی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم نے ترقی کے سفر میں خلل ڈالنے والے عناصر کو مسترد کردیا ہے۔